خبردار! گرمی کے موسم میں ہینڈ سینی ٹائزر کی بوتل گاڑی میں ہرگز نہ چھوڑیں، پھٹ سکتی ہے، ماہرین نے وارننگ دے دی

خبردار! گرمی کے موسم میں ہینڈ سینی ٹائزر کی بوتل گاڑی میں ہرگز نہ چھوڑیں، پھٹ ...
خبردار! گرمی کے موسم میں ہینڈ سینی ٹائزر کی بوتل گاڑی میں ہرگز نہ چھوڑیں، پھٹ سکتی ہے، ماہرین نے وارننگ دے دی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث لوگ اپنی گاڑیوں میں بھی ہینڈ سینی ٹائزر رکھنے لگے ہیں لیکن اب اس حوالے سے ماہرین نے ایک وارننگ جاری کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ گرمی کے موسم میں ہینڈ سینی ٹائزر کی بوتل اپنی گاڑی میں کبھی بھی مت رکھیں کیونکہ گاڑی اندر سے گرم ہونے کے سبب یہ بوتل پھٹ بھی سکتی ہے اور آتشزدگی کا واقعہ ہو سکتا ہے۔

ویسٹرن لیکس فائر ڈسٹرکٹ کے ماہرین کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ہینڈ سینی ٹائزرز میں 60سے 70فیصد تک الکوحل پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ آگ پکڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چنانچہ اگر یہ گرم کار میں پڑا ہوتو حدت کی وجہ سے یہ بوتل پھٹ سکتی ہے۔ ایک فائرفائٹر کا کہنا تھا کہ ہینڈ سینٹی ٹائزر کی بوتل سے بخارات ہمہ وقت نکلتے رہتے ہیں اور یہ گرمی اور براہ راست سورج کی روشنی میں ہونے سے بہت خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -