حسن میں اضافے کے لیے پلاسٹک سرجری کروانے والی خاتون مشکل میں پڑگئی، ایسی شکل بن گئی کہ اب ہمیشہ غصے میں نظر آتی ہے

حسن میں اضافے کے لیے پلاسٹک سرجری کروانے والی خاتون مشکل میں پڑگئی، ایسی شکل ...
حسن میں اضافے کے لیے پلاسٹک سرجری کروانے والی خاتون مشکل میں پڑگئی، ایسی شکل بن گئی کہ اب ہمیشہ غصے میں نظر آتی ہے

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک لڑکی نے حسن میں اضافے کے لیے پلاسٹک سرجری کروائی لیکن یہ کام اسے ایسا مہنگا پڑا کہ اس کی شکل ہی عجیب ہو کر رہ گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس لڑکی کا نام ژی بتایا گیا ہے جس نے 920پاﺅنڈ (تقریباً 1لاکھ 79ہزار روپے)کی رقم خرچ کرکے اپنے ہونٹوں اور چہرے کے عوارض کی پلاسٹک سرجری کروائی لیکن پروسیجر میں غلطی ہونے سے اس کی شکل ایسی ہوگئی کہ اب وہ ہمہ وقت غصے میں ہی نظر آتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ژی نے چین کے مشرقی شہر ہینگ ژو کے ایک کاسمیٹک کلینک سے سرجری کروائی تھی تاہم اب اس کے چہرے کے عوارض ہمہ وقت کھنچے ہوئے رہتے ہیں۔ وہ خوش بھی ہو تو اس کے چہرے کے تاثرات ایسے رہتے ہیں جیسے وہ شدید حیرت میں ڈوبی ہوئی ہو یا غصے میں ہو۔ حتیٰ کہ ہنستے ہوئے بھی اس کے چہرے کے تاثرات ایسے ہی رہتے ہیں۔ژی کا کہنا تھا کہ ”میں نے پہلے اپنی ناک کی سرجری کروائی تھی اور کلینک والوں نے مجھے رخساروں اور دیگر عوارض کی سرجری کروانے کی ترغیب دی اور میں ان کی باتوں میں آ گئی۔انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ میری خوبصورتی میں اضافہ ہو گا لیکن میری شکل پہلے سے بھی بگڑ گئی ہے۔مجھے اس کلینک پر اعتماد ہی نہیں کرنا چاہیے تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -