نواز الدین صدیقی کی بیگم نے اپنے شوہر اور اس کے بھائی پر شرمناک الزام لگادیا

نواز الدین صدیقی کی بیگم نے اپنے شوہر اور اس کے بھائی پر شرمناک الزام لگادیا
نواز الدین صدیقی کی بیگم نے اپنے شوہر اور اس کے بھائی پر شرمناک الزام لگادیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے اپنے شوہر اور اس کے بھائی پر تشدد اور جاسوسی جیسے شرمناک الزامات عائد کر دیئے ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق عالیہ صدیقی نے نوازالدین سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور درخواست میں انہوں نے طلاق کی کئی وجوہات بیان کی ہیں۔

عالیہ نے بالی ووڈ لائف کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ”نواز نے مجھ پر کبھی ہاتھ نہیں اٹھایا لیکن وہ آئے روز مجھ پر چیختے چلاتے اور جھگڑا کرتے ہیں جو اب میرے لیے ناقابل برداشت ہو گیا ہے۔ تاہم ان کا بھائی اور فیملی مجھے ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ اس کی ماں، بھائی اور ان کی بیویاں ہمارے پاس ممبئی میں ہی رہتے ہیں اور 10سال سے میں ان کی بدسلوکی جھیل رہی ہوں۔ اس کا بھائی ہر وقت میری جاسوسی کرتا رہتا ہے کہ میں کہاں جاتی ہوں اور کیا کرتی ہوں۔ نوازالدین کی پہلی بیوی نے بھی اسے انہی وجوہات کی بناءپر چھوڑا تھا۔“

عالیہ کا کہنا تھا کہ ”طلاق کا نوٹس تو اسے میں نے 15دن پہلے بھجوایا ہے لیکن لوگ نہیں جانتے کہ ہم گزشتہ چار پانچ سال سے الگ رہ رہے ہیں۔نواز ہمیشہ یاری روڈ پر واقع اپنے آفس میں ہی رہتا ہے۔ “ پیوش نامی شخص کے ساتھ اپنے معاشقے کی افواہوں کے متعلق بات کرتے ہوئے عالیہ کا کہنا تھا کہ ”ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ ہی یہ میرے طلاق لینے کی وجہ ہے۔ میں اور پیوش صرف اچھے دوست تھے۔ اس کے سوا ہمارے درمیان کچھ نہیں تھا۔“

مزید :

تفریح -