’مرغیوں کو گلے لگائیں نہ اُنہیں چومیں‘ ماہرین نے وارننگ دے دی، امریکہ میں 97 افراد اس وجہ سے بیمار پڑگئے

’مرغیوں کو گلے لگائیں نہ اُنہیں چومیں‘ ماہرین نے وارننگ دے دی، امریکہ میں 97 ...
’مرغیوں کو گلے لگائیں نہ اُنہیں چومیں‘ ماہرین نے وارننگ دے دی، امریکہ میں 97 افراد اس وجہ سے بیمار پڑگئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ صحت نے لوگوں کو مرغیوں کو گلے لگانے اور چومنے سے منع کر دیا ہے اور ہدایت کر دی ہے کہ اپنے بچوں کو بھی مرغیوں اور ان کے چوزوں سے دور رکھیں کیونکہ ان سے ایک نئی بیماری پھیلنی شروع ہو گئی ہے۔ ksl.comکے مطابق اس بیماری کا نام سیلمونیلا ہے جو اسی نام کے ایک بیکٹیریا سے پھیلتی ہے۔ یہ بیکٹیریا مرغیوں اور بطخوں کے نوزائیدہ بچوں پر موجود ہوتا ہے اور ان سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بہار کے موسم میں چونکہ مرغیوں اور بطخوں کے بچے نکلتے ہیں لہٰذا حالیہ چند ہفتوں میں امریکہ کی 28ریاستوں میں 97لوگ اس بیماری کا شکار ہو چکے ہیں جن میں ایک تہائی 5سال سے کم عمر بچے ہیں۔امریکی محکمہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ”سیلمونیلا کی علامات میں ڈائریا اور بخار شامل ہیں، جو یہ بیکٹیریا لاحق ہونے کے ایک ہفتے بعد ظاہر ہوتی ہیں۔بعض کیسز میں مرض زیادہ شدید ہوتا ہے اور مریض کو ہسپتال منتقل کرنا پڑتا ہے۔ اب تک سامنے آنے والے 97افراد میں سے 17کو ہسپتال میں رکھ کر ان کا علاج کیا گیا۔“

مزید :

تعلیم و صحت -