ہسپتال سے کورونا وائرس کے مریضوں کو چھڑانے کے لیے ہیلی کاپٹر چوری کرنے کا منصوبہ بنانے والا شخص

ہسپتال سے کورونا وائرس کے مریضوں کو چھڑانے کے لیے ہیلی کاپٹر چوری کرنے کا ...
ہسپتال سے کورونا وائرس کے مریضوں کو چھڑانے کے لیے ہیلی کاپٹر چوری کرنے کا منصوبہ بنانے والا شخص

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں فوج کا ہیلی کاپٹر چوری کرکے ہسپتال سے کورونا وائرس کے مریضوں کو چھڑانے کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔ ویب سائٹ clickondetroit.com کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے رہائشی اس 70سالہ شخص کا نام جیزی تھیوڈورمک فیڈن ہے جس نے آرینک کاﺅنٹی ڈسپیچرز کو فون کرکے کہا کہ وہ کوسٹ گارڈز کا ہیلی کاپٹر چوری کرنے جا رہا ہے۔

اس نے بتایا کہ وہ ہیلی کاپٹر چوری کرکے ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کرے گا اور پھر ایک ہسپتال پر دھاوا بول کر اس کے دروازے توڑ ڈالے گا اور بجلی منقطع کردے گا اور پھر وہاں زبردستی قرنطینہ میں رکھے گئے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو چھڑوا کر لے جائے گا۔ اس نے بتایا کہ اس کے پاس ایک مشین گن بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ شخص واقعی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر چوری کرنے کے لیے گیا لیکن اسے اس علاقے میں داخل ہی نہیں ہونے دیا گیا۔ اس نے سٹیشن کمونی کیشن سنٹر کو کال کی اور اندر جانے کی اجازت دینے کو کہا جس پر حکام نے پولیس بلالی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے اور اس کے جرم کی نوعیت کے پیش نظر ممکنہ طور پر اسے ایک سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کورونا وائرس -