بھارت میں گائے کے دفنانے کے لیے ہزاروں لوگوں نے لاک ڈاﺅن توڑ دیا

بھارت میں گائے کے دفنانے کے لیے ہزاروں لوگوں نے لاک ڈاﺅن توڑ دیا
بھارت میں گائے کے دفنانے کے لیے ہزاروں لوگوں نے لاک ڈاﺅن توڑ دیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک گائے کو دفن کرنے کے لیے ہزاروں لوگوں نے لاک ڈاﺅن توڑ ڈالا۔ ٹائمز نو نیوز (Times Now News)کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں پیش آیا جہاں گائے کی ’آخری رسومات‘ کے لیے ہونے والے اجتماع میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

بتایا گیا ہے کہ یہ گائے گزشتہ چند دن سے بیمار تھی اور ایک پرویژنل سٹور کے پاس رہتی تھی۔ گزشتہ روز جب گائے مر گئی تو مقامی لوگوں نے بینڈ باجے کا اہتمام کیا اور پوری سج دھج سے اس کی ’ارتھی‘ لے کر گئے اور اسے دفن کیا۔ واضح رہے کہ ہندو مت کے لوگ گائے کومقدس مانتے ہیں اور اسے ’ماں‘ کہتے ہیں۔ مرجانے والی گائیوں کی آخری رسومات اور تدفین کا بھارت میں یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے۔ وہاں آئے روز ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اس واقعے میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے سینکڑوں لوگوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں جن میں سے 150مردوخواتین نامزد ہیں جبکہ باقی نامعلوم ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -