بیک وقت اپنی شادی اور جنازے کی تیاری کرنے والی خاتون

بیک وقت اپنی شادی اور جنازے کی تیاری کرنے والی خاتون
بیک وقت اپنی شادی اور جنازے کی تیاری کرنے والی خاتون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)قسمت کی ستم ظریفی ہے کہ سکاٹ لینڈ میں ایک خاتون بیک وقت اپنی شادی اور جنازے کی تیاری کر رہی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سکاٹ لینڈ کے شہر الیتھ کی رہائشی اس 31سالہ خاتون کا نام کرسٹی میکس ویل ہے جو کینسر کی مریض ہے اور اس کا مرض آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ وہ اب مزید چند ماہ ہی زندہ رہ سکے گی۔ کرسٹی کی نیڈیا ہوگن نامی شخص کے ساتھ منگنی ہو چکی تھی جب اس میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اب کرسٹی اور نیڈیا چاہتے ہیں کہ کرسٹی کی موت سے پہلے وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔ چنانچہ کرسٹی ایک طرف شادی کی تیاری کر رہی ہے اور دوسری طرف اپنے آخری سفر کی۔الیتھ کے لوگ کرسٹی کی زندگی اس تکلیف دہ موڑ پر آ جانے پر انتہائی دکھی ہیں اور انہوں نے کرسٹی کی آخری رسومات پر اٹھنے والے اخراجات اپنے ذمہ لے لیے ہیں۔ کمیونٹی کے لوگوں نے اس مقصد کے لیے 6ہزار پاﺅنڈ کی رقم جمع کر لی ہے۔ کرسٹی کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے ساتھ ساتھ اپنی آخری رسومات کے انتظام بھی خود کر رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -