لاک ڈاﺅن کے دوران اپنی شادی میں پہنچنے کے لیے 80 کلومیٹر پیدل چلنے والی دلہن

لاک ڈاﺅن کے دوران اپنی شادی میں پہنچنے کے لیے 80 کلومیٹر پیدل چلنے والی دلہن
لاک ڈاﺅن کے دوران اپنی شادی میں پہنچنے کے لیے 80 کلومیٹر پیدل چلنے والی دلہن

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی شادیاں منسوخ ہوئی ہوں گی لیکن بھارت میں ایک لڑکی نے 80کلومیٹر پیدل چلنا قبول کر لیا لیکن شادی منسوخ نہیں ہونے دی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق19سالہ گولڈی نامی اس لڑکی کا تعلق کان پور سے تھا اور اس کی شادی 80کلومیٹر دور کناﺅج کے رہائشی 23سالہ وریندرکمار راٹھور کے ساتھ طے پائی تھی لیکن لاک ڈاﺅن کی وجہ سے دونوں گھر والوںشادی منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی کو گھر والوں کا فیصلہ پسند نہیں آیا ۔ چنانچہ وہ اپنے گھر سے پیدل ہی نکل کھڑی ہوئی اور 80کلومیٹر پیروں پر چل کر اپنے دولہا کے گھر پہنچ گئی۔ دولہا کے گھر والے اپنی بہو کو اس طرح اچانک دیکھ کر حیران رہ گئے اور اگلے دن مقررہ وقت پر ان کی شادی کروا دی گئی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ ”مجھے خدشہ تھا کہ میرا اس طرح جانا میرے سسرال اور ان کے گاﺅں والوں کو پسند نہیں آئے گا لیکن میری توقع کے برعکس وہ سب بہت خوش ہوئے۔ انہوں نے میرے گھر والوں سے رابطہ کیا اور یوں ہمارے والدین کی رضامندی کے ساتھ ہماری شادی ہو گئی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -