بد قسمت جہازکےکیپٹن  سجاد گل اور فلائٹ پرسر فرید چوہدری کی نماز جنازہ لاہور ائر پورٹ پر ادا کر دی گئی

بد قسمت جہازکےکیپٹن  سجاد گل اور فلائٹ پرسر فرید چوہدری کی نماز جنازہ لاہور ...
 بد قسمت جہازکےکیپٹن  سجاد گل اور فلائٹ پرسر فرید چوہدری کی نماز جنازہ لاہور ائر پورٹ پر ادا کر دی گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی طیارہ حادثہ میں شہیدہونےوالے بد قسمت جہازکےکیپٹن  سجاد گل اور فلائٹ پرسر فرید چوہدری کی نماز جنازہ لاہور ائر پورٹ پر ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی طیارہ حادثہ میں شہیدہونےوالےبد قسمت جہازکےکیپٹن  سجاد گل ،فلائٹ پرسر فرید چوہدری اور مسافر فروا علی کی میتیں فلائٹ پی کے 8304 کے ذریعے لاہور  میں لائی گئیں۔ کراچی طیارہ حادثہ میں شہیدہونےوالےبد قسمت جہازکےکیپٹن  سجاد گل اور فلائٹ پرسر فرید چوہدری کی نماز جنازہ لاہور ائر پورٹ پر ادا کر دی گئی اور بعد ازاں تینوں میتوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ کیپٹن سجاد گل اور فلائٹ پرسر فرید چوہدری کی نماز جنازہ لاہور ایئر پورٹ کے کارگو سینٹر میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں پی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل ، ڈسٹرکٹ مینیجر لاہور سلیم اللہ شاہانی اور پی آئی اے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت سندھ نے کہا ہے کہ پی آئی طیارے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد مسافر تھے جن میں سے 19 کی شناخت ہو گئی ہے اور بقیہ کی شناخت ڈی این اے سے کی جائے گی جس کے نتائج آنے میں 21 دن لگیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -