دنیا کے وہ ممالک جہاں اتوار کے روز عید الفطر منائی جائے گی

دنیا کے وہ ممالک جہاں اتوار کے روز عید الفطر منائی جائے گی
دنیا کے وہ ممالک جہاں اتوار کے روز عید الفطر منائی جائے گی

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب سمیت قطر، مصر، امارات اور کویت کے علاوہ دیگر عرب ممالک اور برطانیہ،امریکہ اور آسٹریلیا میں یکم شوال کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد کل اتوار کے روز بیشتر عرب ممالک سمیت کئی یورپی ملکوں میں بھی عید الفطر منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت قطر، مصر، متحدہ عرب امارات اور کویت سمیت مشرق وسطیٰ میں کل اتوار کے روز عید الفطر کا تہوار پورے دینی جوش و جذبے سے منایا جائے گا ،دوسری طرف  بھارت میں بھی شوال کاچاندنظرنہیں آیا، بھارت میں عید الفطر 25 مئی بروز پیر ہوگی۔یاد  رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کےاراکین کےعلاوہ زونل کمیٹی ممبران اورنیوی کے  ماہرین بھی شریک ہیں۔

واضح رہے کہ صومالیہ،سینگال،مالی،گیمبیا ،ماریطانیہ اور کینیڈا میں کل شوال کا چاند نظر آگیا تھا جس کے بعد آج ان ممالک میں 23 مئی بروز ہفتہ کو عید منائی گئی۔

مزید :

عرب دنیا -