چیئرمین سینٹ عید منانے کوئٹہ پہنچ گئے لیکن ساتھ ہی حیران کن اعلان بھی کردیا

چیئرمین سینٹ عید منانے کوئٹہ پہنچ گئے لیکن ساتھ ہی حیران کن اعلان بھی کردیا
چیئرمین سینٹ عید منانے کوئٹہ پہنچ گئے لیکن ساتھ ہی حیران کن اعلان بھی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ سادگی سے عید منائیں گے ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر دیں، وہ کوئٹہ میں کسی سے ملاقاتیں نہیں کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی آج   کوئٹہ پہنچے،وہ کورونا کے باعث عید کے موقع پر کوئی ملاقاتیں نہیں کریں گے۔چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر دیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپنے اہل خانہ کے ساتھ کوئٹہ میں انتہائی سادگی سے عید منائیں گے۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ لوگوں کو عید کے موقع پر احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے،ہمیں اس موذی وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کی کوشش کرنی ہے،  سماجی فاصلے اور حفظان صحت کے اصولوں کو اختیار کرنا چاہیے، انشااللہ ہم سب ملکر اس چیلینج کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہونگے۔