عید الفطر رب کی کبریائی کے اظہار کے ساتھ خوشیاں اور مسرتیں بانٹنے کا دن ہے:دردانہ صدیقی

عید الفطر رب کی کبریائی کے اظہار کے ساتھ خوشیاں اور مسرتیں بانٹنے کا دن ...
عید الفطر رب کی کبریائی کے اظہار کے ساتھ خوشیاں اور مسرتیں بانٹنے کا دن ہے:دردانہ صدیقی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین دردانہ صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ھے کہ تقوی اور ایمان کے ساتھ رمضان المبارک میں بھلائیاں اور برکتیں سمیٹنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں،اللہ تعالی ہم سب کی عبادتیں اور ریاضتیں قبول فرمائے اورہمیں اسی اجرعظیم کا حق دار ٹھہرائے جس کا ہم سے وعدہ کیا گیا ہے،ماہ صیام میں روزوں کے ذریعے حصول تقوی کی جو اجتماعی مشق کی گئی اللہ تعالی اس کو ہماری زندگیوں میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنادے.انہوں نے کہا کہ مومن کے لئے عید کا دن بہت سی خوشیوں کا مجموعہ ہے جس میں رمضان المبارک کے روزے قیام الیل، نزول قرآن اور لیل القدر کے ساتھ سب سے بڑھ کر اللہ تعالی کی طرف سے رحمت و بخشش اور جہنم سے آزادی کے وعدہ شامل ہے یہی وجہ ہے کہ عید مسلمان کے لئے مسرت اور سعادت کا دن ہے.

دردانہ صدیقی نے عید سے قبل کراچی کے افسوسناک طیارہ حادثے اور کرونا وبا کے باعث معمولات زندگی متاثر ہونے پر اپیل کی کہ عید سادگی اور ایثار کے ساتھ منائی جائے۔انہوں نے کہا کہ عید کی ان سعادت بھری گھڑیوں میں طیارہ حادثے سے متاثرہ افراد اور گھرانوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اوراپنےآس پاس موجودسفید پوش،نادار اور دکھی انسانوں کی بھر پور مدد کر کے ان کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -