ورچوئل اور ایف آئی اے کے مابین بھرتی ٹیسٹ کا معاہدہ 

      ورچوئل اور ایف آئی اے کے مابین بھرتی ٹیسٹ کا معاہدہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ملک بھر میں مختلف پوزیشنوں میں ایف آئی کے بھرتی ٹیسٹ کے انعقاد کے لئے ورچوئل یونیورسٹی اور ایف آئی اے کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب  ہوئی۔ ایم او یو پر ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی اور ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے دستخط کئے۔اس موقع پر منسٹری آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کے سیکرٹری شعیب احمد صدیقی نے ورچوئل یونیورسٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی مقاصد کے لئے آئی سی سی پر مبنی خدمات میں توسیع کرنے کے لئے ورچوئل یونیورسٹی کا ایک بہت بڑا اقدام ہے اور اس سے یونیورسٹی میں کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ سی بی ٹی کی بڑی ذمہ داری کو انجام دینے کی مہارت پر ایف آئی اے کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے کہا کہ سی بی ٹی ماڈل کے ذریعے ایف آئی اے کے بھرتی ٹیسٹ کے اس مثبت اقدام اور ورچوئل یونیورسٹی دور دراز علاقوں تک بہت سستی تعلیم فراہم کر کے قومی تعمیر و ترقی میں اہم کردارادا کر رہی ہے۔ ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ارشد سلیم بھٹی، ڈاکٹر محسن جاوید، ڈاکٹر فیصل تحسین شاہ،سرمد لطیف میر،ایم بلال سلیم،احمد درانی،طارق پرویز، آصف نواز،اسماعیل طارق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔