کورونا ویکسین کیخلاف جھوٹاپروپیگنڈا کیا جارہا ہے،مرتضیٰ وہاب 

کورونا ویکسین کیخلاف جھوٹاپروپیگنڈا کیا جارہا ہے،مرتضیٰ وہاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
 کورونا ویکسین کے خلاف فیک پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، پابندیوں سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں آکسیجن ماسک زیادہ تکلیف دہ ہے شہری اپنے آپ کو سادہ ماسک پہننے کا عادی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے  کاٹی میں کورونا ویکسین سینٹر کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا  بیرسٹر مرتضی وہاب نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) میں کورونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا کاٹی کے عہدیداران نے بیرسٹر مرتضی وہاب کا استقبال کیا بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کورونا وبا ایک حقیقت ہے احتیاطی تدابیر ہی اس سے بچا کا واحد راستہ ہے۔ کورونا سے بچا کے لئے شہری ویکسینیشن ضرور لگوائیں ویکسینیشن سے متعلق منفی پہلوں کو زائل کرنے کے لئے بزنس کمیونٹی سمیت ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔ تاجررہنماؤں نے سندھ حکومت کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر کاٹی کے رہنماں زبیرچھایا اورسلیم احمد صدرکاٹی نے کووڈ کے خلاف محکمہ صحت سندھ کے اقدامات کو سراہا   بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ مجھے کاٹی آکر ہمیشہ خوشی  ہوتی ہے تاجرحضرات نہ صرف مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں پراپنے وسائل بھی پیش کرتے ہیں سندھ حکومت نے بھاری رقوم ترقیاتی اسکیموں کے لئے تاجرحضرات کے حوالے کی ہیں تاکہ وہ خود کام کروائیں آنے والے بجٹ میں بھی خطیررقم رکھیں گے    ویکسین کے خلاف جعلی وڈیوزبنائی جارہی ہیں و بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ تاجرحضرات اپنے صنعتی ورکرزکوکورونا ویکسین لگوائیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ اسد عمر ناراض ہوتے ہیں پہلی جون سے پابندیاں ختم کرنے کااعلان انیس مئی کوسمجھ سے بالاترہے لاہور کی صورتحال خراب ہوئی تووہاں سخت فیصلے کئے گئے کیسزکم ہوئے این سی اوسی نے ٹرین بند کرنے کاکہا نہیں  ماناگیا نتیجہ یہ ہواکیسزکم ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سازشی لوگ نہیں ہیں پنجاب میں فیصلے لیٹ کئے گئے جسکی وجہ سے صورتحال وہاں کچھ خراب ہوئی۔
مرتضیٰ وہاب