سمبڑیال،زیرحراست ملزمان سے دوران تفتیش ناجائز اسلحہ برآمد
سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)زیر حراست 2 ملزمان سے دوران تفتیش ناجائز اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال پولیس نے بابو غلام نبی روڈ پر چادرچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اہل خانہ کو مسلح ہوکر تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کرنے کے مقدمہ میں زیر حراست ملزمان محمد صدیق اوربشیر احمد سے دوران تفتیش 30بورناجائز پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔