فیروزوالہ میں ملزمان پراپرٹی ڈیلر کو قتل کر کے فرار

فیروزوالہ میں ملزمان پراپرٹی ڈیلر کو قتل کر کے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) جی ٹی روڈ کی آبادی مغل پارک میں پولیس کو مخبری کرنے کے شبہ پر سلیم نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے پراپرٹی ڈیلر محمد اقبال کو قتل کر دیا ملزمان فرار ہو گے بتایا گیا ہے کہ رسول پارک کا رہائشی پراپرٹی ڈیلر محمد اقبال اپنے دفتر مغل پارک جا رہا تھا کہ جب راستے میں پہنچا تو ملزمان محمد سلیم نے اپنے ساتھیوں سلیمان، اعجازوغیرہ کی مدد سے مسلح ہو کر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جس سے طبی امداد کے ہسپتال لا یا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا فیروزوالہ پولیس نے مقتول کے بیٹے کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ واضح رہے کہ ملزم سلیم کو رنج تھا کہ اس کے بھائی کو منشیات فروخت کرنے کی مخبری کر کے پکڑایا ہے۔ جس پر ملزمان نے اسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ 

مزید :

علاقائی -