فیروزوالہ،ملزمان کا حاملہ خاتون پر تشدد، بچہ پیٹ میں مر گیا
فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران ماں بیٹی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان کے تشدد سے خاتون کا پیٹ میں بچہ بھی انتقال کر گیا بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی نبی پورہ میں ہارون، شہزاد اور شفاقت نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے محمد دانش کے گھر داخل ہوکر حملہ کر کے اس کی والدہ رضیہ بیوی اور بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے کپڑے پھاڑ دیے اور برہنہ کرکے فرار ہوگئے لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک میں منشا اور احمد عرف بلو نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے مسلح ہوکر اعجاز داخل ہو کر حملہ کر کے اس کی بیٹی(ش)کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے خاتون کے پیٹ میں بچہ دم توڑ گیا پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔