ڈسکہ: 14ملزمان کی زمیندار کے گھر میں گھس کر فائرنگ، مقدمہ درج
ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) 14ملزمان کی زمیندار کے گھرمیں گھس کر فائرنگ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا نواحی گاؤں چھانگی کا زمیندار طاہر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھرمیں سویاہواتھاکہ اسی دوران ملزمان عثمان‘عتیق‘زاہد‘ارسلان‘طاہر‘ جاوید‘ خرم‘ابوبکر اور چار نامعلوم مسلح آتشیں اسلحہ ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر گھس آئے اور آتے ہی ہوائی فائرنگ کرناشروع کردی گولیوں کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ اکٹھے ہوگئے تو ملزمان فرارہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔