ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، 2گھروں، 2دکانوں کا صفایا، کئی راہ گیر بھی لٹ گئے  موٹر سائیکلیں،گاڑیاں چوری

  ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، 2گھروں، 2دکانوں کا صفایا، کئی راہ گیر بھی لٹ گئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں 24گھنٹوں کے دوران وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی طلائی زیورات موبائل فون اور دیگر اشیاء سے محروم کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں نامعلوم چور ابوکر کے گھر کے تالے توڑ کر 2لاکھ روپے نقدی اور الیکٹرانکس کا سامان، مناواں کے علاقے میں مسلح ڈاکو کلیم کی دکان میں گھس کر گن پوائنٹ پر چالیس ہزار روپے نقدی اور موبائل،ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو عمر بٹ کی دکان سے گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون،شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈاکو سلیم کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 2 لاکھ 71 ہزار روپے مالیت کی نقدی موبائل اور 3تولے سونا، اچھرہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو عزیز احمد نامی شہری سے گن پوائنٹ پر 65 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،گلبرگ کے علاقے میں ڈاکو گلاب خان سے 27 ہزار پانچ سو روپے موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو رشید علی سے 110000 پر موبائل فون، شیراکوٹ کے علاقے میں ڈاکو محسن سے 25ہزار 800روپے موبائل فون، داتا دربار کے علاقے میں ڈاکو طارق سے چوبیس ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں ڈاکو شفیق سے گن پوائنٹ پر 19 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، مناواں میں عرفان سے 25 ہزار نقدی اور موبائل فون، اچھر ہ کے علاقے میں ڈاکواکرام سے سات ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اور مسلم ٹاؤن سے کاریں، ملت پارک،.نواں کوٹ، گارڈن ٹاؤن، اسلام پورہ.شفیق آبادبھاٹی گیٹ، فیکٹری ایریا سے موٹر سائیکلیں، نصیر آباد گرین ٹاون اور رائیونڈ سٹی سے رکشے چوری ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -