قصور، گھریلوناچاقی پرنوجوان کا اقدام خودکشی،ہسپتال منتقل
قصور(بیورورپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ پیرو والا کے 22سالہ نوجوان نے گھریلوناچاقی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ پیرو والا کے 22سالہ نوجوان اویس علی آرائیں کا گھر والوں کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا تو اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں اویس کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔