فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی کی آمد، فیڈریشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا

 فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی کی آمد، فیڈریشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)فیفا ورلڈکپ 2022ٹرافی دنیا کے مختلف ممالک کے دورے پر ہے اور 7 جون کو ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کی فیفا نارملائزیشن کمیٹی کو ٹرافی کی پاکستان آمد اور اس کے شیڈول سے آگاہی نہیں دی گئی بلکہ ٹرافی کی پاکستان آمد اور اس کی ساری تفصیلات اسپانسر ایک پرائیویٹ مشروب کمپنی کے حوالے کی گئیں ہیں۔فیفا ورلڈکپ کے آغاز سے چھ ماہ قبل ورلڈکپ ٹرافی کے دنیا بھر کے سفر کا آغاز فیفا ہیڈ کوارٹر دبئی سے ہوا جہاں فٹبال ورلڈکپ کے فاتح آکر کیسیلا اور کاکا نے اصل فیفا ٹرافی ٹور کو نمائش کے لیے پیش کیا۔
ٹرافی مختلف ملکوں کے دورے کے تیسرے مرحلے میں فیفا ورلڈ کپ میزبان ملک کویت پہنچی ہے۔ فیفا ٹرافی 7جون کو ازبکستان سے پاکستان آئے گی۔
گی اور سعودی عرب روانگی سے قبل یہ ٹرافی ایک دن پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں رہے گی۔ یہ مسلسل دوسرا موقع ہوگا جب فیفا ورلڈکپ ٹرافی پاکستان کا دورہ کرے گی۔