ملک میں روک بال ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، اعجاز الدین
اسلام آباد (این این آئی)سندھ روک بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز الدین نے کہا ہے کہ صوبے میں آل پاکستان عبدالرراق آرائیں میموریل روک بال ٹورنامنٹ سے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں روک بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
عجاز الدین نے کہا کہ روک بال کے کھیل کو تعلیمی اداروں میں عام کرنے کیلئے پاکستان روک بال فیڈریشن کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ کہا کہ آل پاکستان عبدالرراق آرائیں میموریل روک بال ٹورنامنٹ منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گا۔
جس میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔