عالمی گورننگ باڈیز اور ومبلڈن کی انتظامیہ میں ٹھن گئی

  عالمی گورننگ باڈیز اور ومبلڈن کی انتظامیہ میں ٹھن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آئی این پی)دنیا کا سب سے باوقار ٹینس ٹورنامنٹ انتظامیہ اور کھیل کی عالمی گورننگ باڈیز کے مابین رینکنگ پوائنٹس کے حوالے سے ٹکرا کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ومبلڈن کی انتظامیہ نے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو چھوڑ کر اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے ٹورز کے رینکنگ پوائنٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا تھا۔مردوں اور خواتین کے دوروں کا یہ اقدام ومبلڈن کو ایک نمائشی ایونٹ تک کم کر دے گا لیکن آل انگلینڈ لانگ ٹینس کورٹ، گرینڈ سلیم کے منتظمین نے اپنے موقف کو دہرایا کہ برطانوی حکومت کی رہنمائی کے تحت پابندی ہی واحد قابل عمل آپشن ہے۔
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ومبلڈن انتظامیہ کو باور کرایا کہ وہ اس سال ومبلڈن کو جونیئر اور وہیل چیئر ٹینس مقابلوں کے لیے رینکنگ پوائنٹس نہیں دے گی۔