ایشیاء ہاکی کپ شروع، پاک بھارت ٹاکرا آج 

ایشیاء ہاکی کپ شروع، پاک بھارت ٹاکرا آج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         جکارتہ (اے پی پی):مینز ہاکی ایشیا کپ 2022، پاکستان اپنا پہلا میچ آج روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا، دونوں ٹیموں کو تین، تین بار ایشیا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، بھارتی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، آج دوسرے میچ میں جاپان اور میزبان انڈونیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ٹورنامنٹ کا فائنل یکم جون کو کھیلا جائے گاقومی ہاکی ٹیم کے کپتا ن عمر بھٹہ کا کہنا ہے کہ ایشیا ہاکی کپ میں ہر میچ ہی بہت اہمیت کا حامل ہے لیکن آج بھارت سے جیت بہت ضروری ہے تاکہ ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کرسکیں کھلاڑیوں پر میچ کا کوئی پریشر نہیں ہے روائتی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ٹیم کے ہر کھلاڑی سے عمدہ کھیل کی مید ہے ۔