پاکستانی ڈرائیور کی امریکا میں ریسلنگ ٹریک پر اہم کامیابی 

  پاکستانی ڈرائیور کی امریکا میں ریسلنگ ٹریک پر اہم کامیابی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        برمنگھم (آئی این پی)پاکستان کے انعام احمد انڈی پرو 2000سیریز کے راؤنڈ 3میں ایک اور کامیابی حاصل کرکے باربر موٹر اسپورٹس پارک میں چیمپئن شپ  میں اہم پوزیشن حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔امریکی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم میں ہونے والی  چیمپئن شپ میں امریکی، یورپی، برازیلین اور نھارتی نژاد ڈرائیورز بھی حصہ لے رہے ہیں۔اتوار کی ریس 2کے دوسرے کوالیفائنگ سیشن میں انعام نے پہلے دو سیکٹرز میں تیز ترین وقت پر ریکارڈ قائم کیا لیکن تیسرے اور آخری سیکٹر میں ایک چھوٹی سی غلطی نے انہیں  سیزن کی پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا۔انعام احمد کی اسمارٹ اور کلین دوڑ نے انہیں ریس میں چوتھا نمبر حاصل کرنے میں مدد کی، حیران کن کارکردگی کے ساتھ یہ سیزن میں ان کا تیسرا ٹاپ فور اختتام تھا، اب وہ چیمپئن شپ میں تیسرے نمبر پر رہنے سے صرف نو پوئنٹس کی دوری پر ہیں۔انعام نے اپنے ارادے اور دلی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  میری اگلی ریس ریسنگ کیپیٹل آف دی ورلڈ میں ہے، میں پاکستانی پرچم کی سربلندی کی پوری کوشش کروں گا۔