بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج شروع
ڈھاکہ(اے پی پی):بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں آج شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز برابر ہے، بنگلہ دیشی ٹیم مومن الحق کی زیرقیادت میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکن ٹیم کو دیمتھ کرونا رتنے لیڈ کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق نے کہا کہ دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے ٹیم کے تمام کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم ہیں سری لنکا کی ٹیم آسان ہدف نہیں ہے دوسری جانب سری لنکن کپتان نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنا ٹارگٹ ہے۔