کے ای ایم یو کا اجلاس،پروفیسر اخترسہیل کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

        کے ای ایم یو کا اجلاس،پروفیسر اخترسہیل کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام 5 ویں سالانہ ایلومینائی اجلاس کا اہتمام کیا گیا، پروفیسر اختر سہیل چغتائی کو پیتھالوجی کے شعبہ  میں  بہترین خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر سینئر کیمکولین میں سے پروفیسر محمود علی ملک، ڈاکٹر آصف محمود جاہ، پروفیسر اختر سہیل چغتائی،  پروفیسر عامر عزیز، ڈاکٹر زاہد پرویز، پروفیسر مسعود صادق، پروفیسر محمد اصغر بٹ سمیت  کیمکلولینز کی کثیر موجود تھی جبکہ پروفیسر یار محمد، پروفیسر اصغر نقی اور ڈاکٹر سلمان کاظمی تقریب کے آرگنائزر تھے۔وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں شرکا سے خطاب میں اولڈ کیمکلولینز ڈاکٹر مقبول احمد، ڈاکٹر حسین جی ملک کی خدمات کا خاص طور پر تذکرہ کیا۔ انہوں نے پروفیسر تابندہ دوگل، ڈاکٹر اطہر احمد سعید، ڈاکٹر طفیل کی سربراہی نے کیمکا یوکے اور ڈاکٹر فتح شہزاد اور پروفیسر محمد اسلم کی سربراہی میں ادارے کے لئے کیمکانہ کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی 162 سالہ شاندار کارکردگی پر لکھی گئی کتاب بارے بات کی ان کا مزید کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ کی کورونا وبا کے دوران خدمات مثالی رہیں جس میں طبی تدریس، سیمینار، ویبینارز  اور ریسرچ کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ بھی پیش پیش تھا۔پروفیسر عامر عزیزکا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ سے میری بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں اپنے مادرعلمی میں آ کر ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے پروفیسر خالد مسعود گوندل نے جو کام ادارے کے لئے کئے وہ قابل قدر ہیں۔ڈاکٹر زاہد پرویز،ڈاکٹر آصف محمود جاہ،کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے ڈی جی آئی آر پروفیسر محمد اصغر بٹ،پروفیسر اختر سہیل چغتائی،صدی کے بیسٹ گریجویٹ اور مہمان خصوصی سابقہ پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج پروفیسر محمود علی ملک نے بھی خطاب کیا۔