جی سی یو فیصل آبادکی ایسوسی ایشن بحالی تحریک کی حمایت کرتے ہیں،جمیل چترالی

جی سی یو فیصل آبادکی ایسوسی ایشن بحالی تحریک کی حمایت کرتے ہیں،جمیل چترالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن(فپواسا) کے مرکزی صدر پروفیسر جمیل چترالی، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد ریاض نے اپنے مشترکہ بیان میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آبادکے اساتذہ کی ایسوسی ایشن کی بحالی کے لئے جاری جدوجہد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھی اساتذہ کو یقین دلاتے ہیں کہ اس جدوجہد میں سارے پاکستان کے اساتذہ ہر لحاظ سے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم توقع کرتے ہیں کہ ملک گیر احتجاج اور جامعات میں بدامنتی اور خلفشار سے بچنے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ ناجائز تادیبی حربوں سے گریز کرے گی اور اساتذہ کو ان کے جائز جمہوری حقوق سے محروم نہیں رکھے گی۔