عمران خان کے بیان کی مذمت نہیں مرمت کی ضرورت،عظمیٰ بخاری
لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کی مذمت نہیں بلکہ مرمت کی ضرورت ہے،عمران خان غلط ٹرینڈ شروع کر رہے ہیں، پاکستان میں ورکنگ خواتین کوپہلے ہی مسائل کا سامنا ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بھی عمران خان کے خلاف بہت کچھ ہے اس لئے عمران خان غلط فہمی سے باہر آ جائیں،عمران خان حد سے گزریں گے تو پھر ہم بھی ان کی کہانیاں سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی اراکین کے لیے ہے غنڈوں کے لئے نہیں، ہم نے کوئی گرفتاری نہیں کی ابھی سے رو رہے ہیں،سنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تعمیر میں جو گھپلے ہوئے ہیں وہ بھی سامنے آئیں گے،عمران خان پشاور سے رحمتیں لینا چاہ رہے ہیں عمران خان پشاور سے فیض یاب ہونے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہو ں گے نہیں۔