(ن) لیگ آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے،عدنان ہنجراء
لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے رہنما چوہدری عدنان اصغر ہنجرا اور پولیٹیکل سیکرٹری حمزہ شہباز صبغت اللہ سلطان نے مشترکہ کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس پر عوام کا مکمل اعتماد ہے یہی وجہ ہے کہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری جماعت بن کر ابھرے گی اور انشاء اللہ الیکشن جیت کر عوام کو ہر طرح کا ریلیف مہیا کرے گی مسلم لیگ ن تحریک انصاف کا ہر فورم پر مقابلہ کرے گی انتخابات کا طبل بج جائے عمران خان کو اپنی مقبولیت کا عوام میں بخوبی اندازہ ہو جائے گا عمران حکومت نے عوام کو آگے چار سال رسوا کیا اب کس منہ سے عوام سے ووٹ لیں گے عوام نے ان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے
اب عوام ان کو کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے عمران حکومت نے جس طرح عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسایا ہے آج تک پاکستانی اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں عوام نے اپنا فیصلہ نواز شریف کے حق میں سنادیا انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن پنجاب سمیت پورے پاکستان میں سویپ کرکے حکومت بنائے گی اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا اہم رول ادا کرے گی