قیصر امین بٹ کی اے کیوخان  ہسپتال کیلئے لازوال خدمات،ناصر عباس

قیصر امین بٹ کی اے کیوخان  ہسپتال کیلئے لازوال خدمات،ناصر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر ناصر عباس چوہان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے معماراورپاکستانیت کے علمبردارقیصر امین بٹ اور ڈاکٹر شوکت ورک کی انسانیت کیلئے خدمات قابل قدر بلکہ قابل رشک ہیں۔1987ء سے انسانیت کی خدمت کیلئے سرگرم بزم احباب ہسپتال کانام تبدیل کرتے ہوئے اسے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے نام سے منسوب اوراسے اپ گریڈ کیا۔
پرحاجی قیصر امین بٹ اور ڈاکٹر شوکت ورک کے کرداراوران کی گرانقدر خدمات کو مختلف طبقات کی طرف سے بیحد سراہا گیا۔