سازش کے تحت افراتفری پھیلائی جارہی ہے،جاوید قصوری

سازش کے تحت افراتفری پھیلائی جارہی ہے،جاوید قصوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کو انتشار، افراتفری، ہیجانی کیفیت کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ ملک میں سیاسی استحکام آئے۔ ملک میں جاری اضطراب سے نجات کے لیے فوری انتخابی اصلاحات اور الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے پاکستان کی سیاست میں اخلاقی اقدار کی پامالی میں برابر کا کردار ادا کیا ہے۔پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے جماعت اسلامی جیسی منظم،ملک گیر با کردار اور محب وطن جماعت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رور تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انتقامی سیاست کی بجائے ملکی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو، تاکہ عوام کو درپیش سنگین قسم کے مسائل حل ہوں۔