بینظیر مزدور کارڈ سے محنت کشوں کا بھلا ہو گا،رانا محمود اشرف
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی این اے 75ڈسکہ کے مرکزی رہنما رانا محمود اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مزدورں اور محنت کشوں کے لیئے ایک بے نظیر مزدور کارڈ جاری کردیا ہے جس سے محنت کشوں اور ان کی فیملی کو بھرپور سپورٹ ملے گی اور یہ سب اخراجات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کیئے جائیں گے۔
پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت نے اپنا کام شروع کردیا ہے ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اور اس مقصد کے لیئے تمام تر دستیاب وسائل کو استعمال کیا جائے گا اگر عمران خان اپنی منفی سیاست کو ختم کردیں تو سیاسی استحکام بھی شروع ہو جائے گا۔