مساجد کو آباد کرنے والے اللہ کے محبوب لوگ ہیں،مجاہد عبدالرسول

مساجد کو آباد کرنے والے اللہ کے محبوب لوگ ہیں،مجاہد عبدالرسول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)صدر سنی تحریک پنجاب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہاہے کہ مسا جد کو آباد کرنے والے اللہ کے محبو ب لو گ ہیں،پر فتن دور میں بھی مساجد کی تزئین وآرائش کیلئے پیسہ خر چ کرنے والے یقینا مبارکباد کے مستحق ہیں۔

،جب مسا جد سے تعلق تو ڑا جا رہا ہو وہاں مسا جد پر مال خر چ کرنے والے اللہ کی رحمت کے حقدار ہیں۔ ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے جامع مسجد حنفیہ ملی نورانی ٹا ؤن شپ کی تزئین وآرائش کے کام کی تکمیل پر سنی تحریک حلقہ این اے 133ٹا ؤن شپ کے زیراہتمام علما ء و مشا ئخ کنو نشن و عید ملن عشا ئیہ تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پر معرو ف عالم دین مذہبی سکا لر ڈاکٹر محمد شہزد مخلص المجددی،سید محمد عا کف قادری، پیر شہوار احمد عثمانی، علامہ پیر ذوالفقار مصطفی ہا شمی، پیر محمد اعظم نعیمی، نو ید احمد قادری، حا فظ خرم شہزاد، سید با بر شاہ، محمد اظہر قادری، صہیب قادری، جمشید علی ر ضوی، انوار احمد خان، محمد آ صف بٹ قادری، محبت علی گجر، محمد عار ف قادری، حا فظ محمد عتیق قادری، سید ر یا ض شاہ، علامہ سر فرار سیا لو ی، حاخی غلام امحی الدین ویگر علما ء مشا یخ نے بھی خطا ب کیا۔تقر یب کے اختتام پرسید محمد عا کف قادری نے مسجد کی تزئین و آرائش پر آنے والے اخرا جا ت اور نماز یو ں اوراہل محلہ کے ذو ق و شو ق کے بارے میں آ گاہ کیا اور آنے والے معزز مہمانو ں کی آ مد کا شکر یہ ادا کیا۔