پودوں کی بہترین نشوونما میں ہیومک ایسڈ کا استعمال ضروری قرار
قصور (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے کہا کہ پودوں کی بہترین نشوونما میں ہیومک ایسڈ کا استعمال کلیدی حیثیت کا حامل ہے، زمین میں نامیاتی مرکبات60سے 70فیصد تک ہیومک مواد ایسڈ فلورمک ایسڈپرمشتمل ہوتے ہیں، ہیومک موادکابڑاحصہ ہیومک ایسڈہے جوگہری بھوری رنگت کا ہوتاہے، یہ زمین کے طبعی اور کمیائی خصوصیات کو مرتب کرتے ہیں۔انہوں نیاے پی پیکو بتایا کہ ہیومک ایسڈبودارنامیاتی تیزاب کا مرکب ہے جس میں سلفر نائٹروجن اورفاسفو رس کی مختلف مقدار کیساتھ کیلشیم میگنیشیم کا پراور زنک بھی موجود ہوتے ہیں۔
یہ زمین کے نامیاتی درجے کو بڑھاتے ہیں اور اچھی پیداوارکے حصول میں سازگار ثابت ہوتے ہیں، ہیومک ایسڈ کھادوں کی زیادتی سے پیداہونیوالے نامناسب اثرات کی نفی کرتاہے، کھادوں کے ساتھ اس کا استعمال کھادوں کی افادیت کو بڑھا دیتاہے اسکا استعمال تجرباتی بنیادوں پر بہت سی فصلوں پر سبزیات پھلوں اور اجناس پر کیا گیا جس کے خاطر خواہ مسائل سامنے آئے، کرم کش ادویات کے مضریاتی اثرات کوکم کرنے میں ہیومک ایسڈ خاطرخواہ کردار ادا کرتاہے اس طرح یہ ماحولیاتی آلودگی کوکم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتاہے، یہ آئرن اورمیگنیشیم کی دستیابی بڑھاکر پودوں میں کلورسنزکے امکانات کو بھی کم کرتاہے، یہ کھادوں کے ساتھ مل کر پودوں کے پتوں، پھل اور جڑو ں پرمفید اثرات ظاہرکرکے پیداوار بڑھاتاہے۔\