دریاؤں اور آبی ذخیروں  میں پانی کی صورتحال 

دریاؤں اور آبی ذخیروں  میں پانی کی صورتحال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد  82800 کیوسک اور اخرج 95000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 28700  کیوسک اور اخراج 28700 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 36100 کیوسک اور اخراج 33800 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد 31400 کیوسک اور اخراج  21400 کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد 107100 کیوسک اور اخراج 99600 کیوسک،چشمہ آمد 120600 کیوسک اوراخراج 115000 کیوسک، تونسہ آمد 113200 کیوسک اور اخراج 89100  کیوسک، پنجند آمد 11600 کیوسک  رہی۔
اور اخراج صفرکیوسک،گدو آمد 66900 کیوسک اور اخراج 62300 کیوسک، سکھر آمد 44400 کیوسک اور اخراج 16500  کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد 7200 کیوسک اور اخراج   100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1400.86 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.059 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی  موجودہ سطح  1085.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.185 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641.00  فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.040  ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔

مزید :

کامرس -