پاسپورٹ فیس کی مد میں ریونیو میں اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی):پاسپورٹ فیس کی مد میں ریونیومیں جاری مالی سال کے پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں (جولائی تامارچ2022 ) کی مدت میں پاسپورٹ فیس کی مد میں وفاقی حکومت کو15.87 ارب روپے کاریونیوموصول ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 55.01 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاسپورٹ فیس کی مد میں حکومت کو10.23 ارب روپے موصول ہوئے تھے۔جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں پاسپورٹ فیس کی مدمیں حکومت کو5.46 ارب روپے کاریونیوحاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں پاسپورٹ فیس کی مدمیں 3.26 ارب روپے کاریونیوموصول ہواتھا۔مالی سال 2021 میں پاسپورٹ فیس کی مدمیں حکومت کو13.04 ارب روپے موصول ہوئے تھے