غیر ضروری اور لگژری مصنوعات کی درآمدات پر پابندی درست اقدام

غیر ضروری اور لگژری مصنوعات کی درآمدات پر پابندی درست اقدام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)چیئرمین پروفیشنل ریسرچ فورم حسن علی قادری نے غیر ضروری اور لگژری مصنوعات کی درآمدات پر پابندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی خسارے کو کم کرنے اور زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے غیر معمولی اقدامات نا گزیر ہیں،معاشی استحکام کی آڑ میں سخت فیصلے کرکے صرف عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے بلکہ حکومتی سطح پر غیر ضروری اخراجات بھی ختم کئے جائیں،وفاقی و صوبائی وزراء، بیورو کریٹس بے پناہ وسائل رکھتے ہیں اورملک کے موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر کم از کم دو سال کے لئے ان کیلئے ہر طرح کی مراعات پر پابندی عائد کی جائے۔وہ گزشتہ روز ”ہماری معیشت اور فیصلے“ کے موضوع پر مذاکرے میں گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پرسرونگ سکول ایسوسی ایشن کے صدر میاں ضیاء الرحمن،لاہور چیمبر آف کامرس کے ممبران طاہرمنظور،شیخ سجادافضل،شاہد نزیر،رانا ندیم عباس،ماموں نثار،خواجہ ریاض حسین، قاری حبیب زوہیب الرحمن زبیری اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر زکی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں،مقررہ حد سے زیادہ ڈالر ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی ہونی چاہیے،پاکستان آج جن مشکلات سے دوچار ہے ایسے میں لوگوں کو راغب کیا جائے وہ گھروں میں رکھے ہوئے ڈالرز مارکیٹ میں لائیں اور اس کے عوض نہ صرف ان کی ستائش کی جائے بلکہ انہیں سہولت دی جائے۔ دیگر شرکاء نے کہا کہ غیر ضروری اورلگژری درآمدات پر پابندی خوش آئند ہے لیکن یہ مستقل حل نہیں، ہمیں برآمدات کے فروغ پر توجہ دیناہو گی، چین، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کی طرز پر چھوٹی انڈسٹری کو ویلیو ایڈیشن کے ذریعے برآمدی انڈسٹری  سے منتقل کیا جائے جس سے ہمیں کسی غیر ملکی قرضے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

مزید :

کامرس -