پنجاب اسمبلی کااجلاس پولیس کی یلغار سے روکنا غیر آئینی، ملک کا مذاق بنا دیاگیا: تحریک انصاف
اسلام آ باد (آئی ا ین پی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس کی یلغار سے روکنا آئین کی پامالی ہے۔ ٹوئٹر پیغام میں فواد نے لکھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس کی یلغار سے روکنا آئین کی پامالی ہے، تحریک انصاف پنجاب کی انتظامیہ کی اس غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتی ہے۔ عدلیہ فوری نوٹس لے۔فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پنجاب کی بیوروکریسی اور پولیس امپورٹڈ حکومت کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات پر عملدرآمد سے بعض آجائے۔حماد اظہر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت روز صبح اٹھتی ہے اور سوچتی ہے کہ رات تک ذلیل کیسے ہونا ہے۔ ابھی تک باعزت روانگی کا موقع دستیاب ہے، کپتان کی کال پر قوم مارچ کیلئے نکلی تو کوئی جائے پناہ نہیں ملے گی۔ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کا اس طرح مذاق بنانے کی ذمہ داری کون لے گا۔صحافیوں پر پرچے، سینئر خاتون سیاست دان کی غیر قانونی گرفتاری، پنجاب اسمبلی کے باہر خاردار تاریں اور پولیس کا محاصرہ کیا گیا۔ شہباز گل نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ہر روز آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی نئی داستانیں رقم کر رہی ہے۔خاندان شریفیہ کی جمہوریت صرف ایک خاندان کو غیر قانونی اقتدار پر قابض ہونے کا نام ہے۔
تحریک انصاف