چودھری پرویز الٰہی اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے میں کامیاب

  چودھری پرویز الٰہی اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شہزاد ملک)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اپنی بہترین سیاسی حکمت عملی کے تحت اپنے خلاف ن لیگ کی جانب سے جمع کروای گی عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے میں کامیاب ہو گیے ہیں اور ن لیگ جس نے یہ تحریک جمع کروای تھی وہ مبینہ طور پر اپنی ناقص سیاسی حکمت عملی کے تحت اس کو کامیاب نہ کرواسکی اسمبلی رولز آف پروسجیر کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے والے محرک یعنی جن ارکان کی جانب سے یہ تحریک جمع کروای گی ہے اس پر کاروائی کو آگے بڑھانے کے لیے اس تحریک کے محرک کا ایوان میں موجود ہونا لازم ہوتا ہے جب پینل آف چیرمین نے سپیکر کے خلاف جمع ہونے والی عدم اعتماد کی تحریک پر مزید کاروائی کے لیے محرک کا نام پکارا تو وہ ایوان میں موجود نہ تھے پینل آف چیرمین نے ضابطے کے مطابق کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوے محرک کا نام پھر پکارا جب وہ ایوان میں موجود نہ پاے گئے تو پینل آف چیرمین نے اس پر کاروائی کا عمل مکمل کرتے ہوے اس تحریک کو محرک کی ایوان میں عدم موجودگی کے باعث نمٹا دیا اور اس طرح سے سپیکر چودھری پرویز الہی کامیاب ہو گیے اور ساتھ ہی اجلاس کی کاروای کو ملتوی کردیا گیا اور ڈپٹی سپیکر کے متعلق ایجنڈے پر جو دوسری عدم اعتماد کی تحریک تھی اس کو ٹیک اپ ہی نہ کیا گیا اور اس ساری صورت حال کا فایدہ تحریک انصاف اور ق لیگ کو ہوا اور وہ اپنے سیاسی داو پیج کی وجہ سے اس تحریک کو ناکام بنانے میں کامیاب ہو گیے اب چودھری پرویز الہی چاہیں تو وہ قایم مقام گورنر بھی بن سکتے ہیں اور ان کی سپیکر شپ بھی محفوظ ہاتھوں میں چلی گی ہے تاہم ن لیگ نے پھر سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے کااعلان کردیا ہے وہ جب جمع ہو گی تب کی بات ہے فی الحال چودھری پرویز الہی اپنی سپیکر شپ کو بچانے میں پوری طرح سے کامیاب ہو گیے ہیں اور ن لیگ کی ساری تیاریاں دھری کی دھری رہ گی ہیں۔
پروایز الٰہی کامیاب

مزید :

صفحہ اول -