19 پاکستانی پولیس افسروں کی امریکہ میں جدید ٹریننگ کیمپ میں شرکت

  19 پاکستانی پولیس افسروں کی امریکہ میں جدید ٹریننگ کیمپ میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ، بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ (آئی این ایل) افیئرز نے 19 پاکستانی پولیس افسروں کو جدید تربیت فراہم کرنے کیلئے سپانسر کیا ہے،پاکستانی آفیسرز جدید پیشہ ورانہ تربیت کیلئے آج کل امریکہ میں موجود ہیں، امریکی شہر فورٹ ورتھ، ٹیکساس میں امریکہ کی پچاس ریاستوں اور دینا کے 16 ممالک سے 300 سے زائد پولیس آفیسر، لاء انفورسٹمنٹ آفیسرز،ٹریننگ مینیجرزاور ڈائریکٹرز چار روزہ تربیتی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں، جو کل سے امریکی شہر فورٹ ورتھ، ٹیکساس کے اومنی ہوٹل میں شروع ہو گی۔یہ چار روزہ کانفرنس 23 مئی سے لیکر 26 مئی تک جاری رہے گی۔
پولیس افسران

مزید :

صفحہ اول -