حکومت کا مستقل کیا ہوگا؟  وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدات اتحادیوں کا اجلاس آج ہوگا

 حکومت کا مستقل کیا ہوگا؟  وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدات اتحادیوں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(این این آئی)موجودہ حکومت کے مستقبل کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدات اتحادیوں کا اجلاس (آج) پیرکوہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے مستقبل کے حوالے سے حتمی مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روزآصف زرداری کو بھی موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیا تھا تاہم پیر کو ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم اپنے اتحادیوں سے حکومت کے مستقبل کے حوالے سے مشاورت کرینگے۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان گزشتہ روز لاہور میں اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے اگلے لائحہ عمل اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اور انتخابی اصلاحات سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئے۔
حکومت مستقبل

مزید :

صفحہ اول -