تیز آندھی، درخت، چھتیں، بل بورڈ گرنے، 6رکشے الٹنے سے ایک شخص جاں بحق
لاہور (جنرل رپورٹر، کرائم رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں تیز آندھی نے درو دیوار ہلا دئیے،درخت،چھتیں گرنے،6مقامات پر چنگ چی رکشے الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق کینال روڈپر مختلف مقامات پر درخت گر گئے جس سے ٹریفک بلاک ہو گئی،طوفانی آندھی کے باعث شہر کے زیادہ تر علاقے بجلی جانے سے تاریکی میں ڈوب گئے شمالی لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کے بول گر گئے طوفان تھم جانے کے بعد بھی کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہو سکے،جن میں گڑھی شاہو، فتح گڑھ، شالیمار ٹاؤن، مدینہ کالونی،جلو پارک،مصطفی آباد کنال بینک سکیم مہر فیاض کالونی چنگی امر سدھو،سمن آباد کی کچھ بستیاں شامل ہیں،والٹن روڈ سے بیدیاں روڈ کی پرانی بستیوں میں بھی دو گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہیں ہو سکی تھی،بل بورڈ بھی گر گئے جس سے زخمی ہونے والے دو درجن سے زائد افراد گنگا رام سروسز ہسپتال جناح ہسپتال اور جنرل ہسپتال لائے گئے،شاہدرہ کے علاقوں میں بھی تیز آندھی نے تباہی مچادی۔کالا خطائی روڈ جی ٹی روڈ پر تیز آندھی سے چھ مختلف مقامات پر سواریوں سے بھرے ہوئے چنگ چی رکشے ا لٹ گئے تو رکھے کالا خطائی روڈ دو شاہدرہ ماچس فیکٹری کے قریب الٹے گئے چن میں بیٹھے ہوئے نو افراد معمولی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال شاہدرہ میں داخل کرایا گیا،ایک رکشہ جسے محمد بوٹا نامی شخص چلا رہا تھا اڈہ شبیل کے قریب الٹ گیاجس میں بیٹھی ہوئی ایک بچہ سمیت 2 خواتین عمرہ بی بی اور بشری بی بی زخمی ہوی جن کو مناواں ہسپتال داخل کرایا گیا،سنگھ پورہ جمیل آباد میں ریلوے کی کچی آبادی میں بھی ایک چھت گر گئی چھت غلام محمد ریلوے ملازم کی گری گھر والے صحن مین ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے،مرغزار کالونی کے علاقہ میں تیز آندھی سے فیکٹری کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔جاں بحق شخص کی شناخت رزاق کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شاہدرہ کے علاقہ میں گھر کی دیوار جبکہ واپڈا ٹاون میں دوکان کی چھت گرنے سے تین بچے زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ میاں بیگم کوٹ میاں کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے تین بچے 14 سالہ رضوان،13 سالہ سفیان اور 12 سالہ احسان زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ایدھی ٹیم نے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔واپڈا ٹاون میں دوکان کی چھت گر گئی تاہم واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہواہے۔
آندھی،طوفان