شیریں مزاری کی گرفتاری کے معاملہ پر فریقین سے رپورٹ طب
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری معاملے پر آئندہ سماعت پر فریقین سے رپورٹ طب کرلی۔ اتوار کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عبوری حکمنامہ جاری کیا جس کے مطابق عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔ ہائی کورٹ نے کہاکہ صحافی اسد طور اور ابصار عالم پر حملے کی تاحال تحقیقاتی رپورٹ مرتب نا کی جاسکی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق شیریں مزاری کو گرفتار کرنے کے بعد صوبائی حکومت پنجاب کے حوالے کرنے کی درخواست چیف کمشنر نے کی۔ عدالت نے کہاکہ رکن قومی اسمبلی کو اسپیکر کی اجازت کے بنا گرفتار نہیں کیا جاسکتا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق وفاقی حکومت کو نا تو معاملے کا علم تھا نا ہی گرفتاری کا حکم دیا۔ عدالت نے کہاکہ شیریں مزاری کو گرفتار کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،جن افسران نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا وہ مصدقہ بتانے سے قاصر تھے۔ عدالت نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد شیریں مزاری کی موبائل فون پرس اور دیگر چیزوں کی واپسی کو یقین بنائیں۔ عدالت نے کہاکہ وفاقی حکومت معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دے۔
رپورٹ طلب