پنجاب اسمبلی میں ارکان کو داخلے سے روکنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں ارکان کو داخلے سے روکنے کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی۔ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے، ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے شہری منیر احمد کی جانب سے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کے ذریعے اسمبلی اجلاس کو روکنے کی کوشش کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس بار بار اسمبلی معاملات اور اجلاس میں مداخلت کر رہی ہے۔آئین کے تحت 5 نشستیں تحریک انصاف کے پاس آچکی ہیں، 5 مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے روکا نہ جائے۔
سماعت مقرر
