سری لنکا، پٹرول، ڈیزل ذخیر کرنیوالوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن 

سری لنکا، پٹرول، ڈیزل ذخیر کرنیوالوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       کولمبو(شِنہوا)سری لنکن پولیس نے دوبارہ فروخت کی خاطر ڈیزل اور پٹرول ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ترجمان پولیس نیہل تھلڈوا نے اتوار کو کولمبو میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہیں یہ اطلاعات ملی تھیں کہ گیس سٹیشنوں پر قطاروں میں کھڑے افراد کی   بڑی تعداد زیادہ قیمتوں پر دوبارہ فروخت کیلئے پٹرول خرید ر ہے ہیں۔تھلڈوا نے کہا ایندھن کی فراوانی کے باوجود لمبی قطاریں لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث تھیں۔دریں اثنا ء وزیر بجلی وتوانائی کنچانا ویجیسکیرا نے کہا کہ ہفتے کی رات کو کولمبو میں پٹرول بردار ایک جہاز نے پٹرول اتارنا شروع کر دیا ہے۔وزیر نے کہا کہ پٹرول بردار ایک مزید جہاز 25مئی کو پہنچے گا۔سری لنکا کو گزشتہ چند مہینوں سے زرمبادلہ کی شدید  کمی کا سامنا ہے جو ایندھن کی قلت کا باعث بن رہی ہے۔
سری لنکا

مزید :

صفحہ آخر -