علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر،2پروازیں منسوخ

  علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر،2پروازیں منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپیشل رپورٹر) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثراندرون و بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی 6پروازیں متاثر رہیں۔ائیرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق ریاض سے آنیوالی فلائی ناز کی پرواز ایکس وائے 317 منسوخ کردی گئی، لاہور سے ریاض جانیوالی فلائی ناز کی پرواز ایکس وائے 318 اور کراچی سے آنیوالی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 522 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔دوسری جانب شارجہ جانیوالی ائیربلیو کی پرواز پی اے 412 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، ریاض جانیوالی پرواز پی اے 4755 دو گھنٹے اور جدہ سے آنیوالی پرواز ایس وی 734 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔
فلائٹ شیڈول

مزید :

صفحہ آخر -