نیب نے جعلی ہاؤسنگ سکیموں کی دھوکہ دہی کا شکار متاثرین سے کلیم 5جون تک طلب کر لیے

نیب نے جعلی ہاؤسنگ سکیموں کی دھوکہ دہی کا شکار متاثرین سے کلیم 5جون تک طلب کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی نے4غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی انتظامیہ کی دھوکہ دہی کا شکار افراد سے کہا ہے کہ وہ اپنی شکایات اور معاوضوں کے کلیم5جون تک جمع کرائیں۔ نیب راولپنڈی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو نے میسرز جیو ماسٹرز پرائیویٹ، جیو ماسٹر انٹرنیشنل اوردیگر سمیت4غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں بشمول سفاری انکلیوII،اڈیالہ روڈ راولپنڈی،سفاری گرین فارم ہاؤسز، اڈیالہ روڈ، راولپنڈی، سفاری ویو ریذیڈنٹیا، خیابانِ تنویر راولپنڈی اور سفاری رائل ولاز خیابانِ تنویر راولپنڈی کے خلاف مذکورہ ہاسنگ سکیموں میں پلاٹ دینے کا وعدہ کر کے لوگوں سے جعلسازی کے ذریعے رقوم وصول کرنے کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔ شکایت کنندگان کی درخواستیں اور معاوضوں کے دعوے تفتیشی افسر، (IW-II)، نیب راولپنڈی، سوک سینٹر جی سکس میلوڈی اسلام آباد کو دفتری اوقات میں جمع کراسکتے ہیں۔ درخواستوں کے ساتھ معاون دستاویزات بشمول کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ(سی این آئی سی)کی نقل، اصل دستاویزات، لوٹی گئی رقم کی ادائیگی کی رسیدیں، حلف نامہ دفتری اوقات میں ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو بذریعہ ڈاک یا ای میل rawalpindi@nab  کے ذریعے بھی بھجوا سکتے ہیں۔
کلیم طلب

مزید :

صفحہ آخر -