عمران نیازی ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہے، سعید غنی

  عمران نیازی ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہے، سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے عمران نیازی کے خطاب پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی قوم سے کئے گئے جھوٹے وعدوں کا جواب دے۔عمران نیازی ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہے۔ نیازی بتائے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا کیا ہوا؟۔عمران نیازی نے گوگی بچاؤ مہم کے آغاز کا اعلان کردیا، توشہ خانے کا چور ہے۔عمران نیازی آج بھی مودی کی انتخابی مہم چلا رہا ہے، پاکستانی نژاد میئر لندن صادق خان کی مخالفت عمران نیازی کا ایجنڈا واضح کرتی ہے،عمران نیازی نے اپنے یہودی سالے کی انتخابی مہم چلائی تھی،نیازی حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ معاشی ترقی کو منفی تک پہنچایا۔ عمران نیازی پاکستانی تاریخ کا نالائق، نااہل، انا پرست اور ناکام ترین وزیر اعظم ہے۔
سعید غنی

مزید :

صفحہ آخر -