حکومت کاپرائیویٹ سکیم کو60فیصد کوٹہ دینا خوش آئند، شہزاد چودھری

حکومت کاپرائیویٹ سکیم کو60فیصد کوٹہ دینا خوش آئند، شہزاد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (انٹرویو:میاں اشفاق انجم، تصاویر: ایوب بشیر) دو سال حج نہ ہونے کی وجہ سے امت مسلمہ حج کی سعادت کیلئے حرمین شریفین آنے کیلئے بے تاب ہے۔ حج2022ء کیلئے حکومت پاکستان کا سرکاری سکیم کو40فیصد اور پرائیویٹ سکیم کو60فیصد کوٹہ دینا خوش آئند ہے۔ مسارات گروپ پاکستان کی پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر کی حج کی تیاریوں کیلئے حرمین شریفین آمد کا شدت سے منتظر ہے۔ بلڈنگز، ہوٹلز اور کیٹرنگ کیساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کی فراہمی کا بھی انتظام کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسارات گروپ پاکستان اور سعودی عرب کے چیئرمین یونائیٹڈ گروپ ہوپ پنجاب کے سرپرست اعلیٰ محمد شہزاد چودھری نے روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا سعودیہ میں حج2022ء کی تیاریاں بڑے پیمانے پرجاری ہیں تمام شعبوں میں کام جاری ہے۔کورونا کی وجہ سے بند ہوٹلز اور بلڈنگز تیزی سے اجازت نامے حاصل کر رہے ہیں۔ مسارات نے ملک بھر کے حج آرگنائزر کی سہولت کیلئے آن لائن نظام متعارف کرا دیا ہے۔ حج آرگنائزر مکہ میں ہمارے مہمان ہوں گے ان کو مفت رہائش فراہم کریں گے اللہ دو سال بعد ہونیوالے حج کو امت مسلمہ کیلئے باعث رحمت بنائے۔
 شہزاد چودھری

مزید :

صفحہ آخر -